روپیہ تگڑا: ایک دن میں ڈالر کی قدر میں بڑی کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔
بدھ کے روز کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ رہا اور مجموعی طور پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ بدھ کے روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 211 روپے 93 پیسے پر بند ہوا تھا۔
جمعرات کے روز کاروبار کے آغاز پر ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری دیکھنے میں آئی اور انٹر بینک میں ڈالر 4 روپے 43 پیسے سستا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:تیل کی قیمت کے حوالے سے بڑی خبر آگئی
انٹر بینک میں ڈالر 211، 210، 209 اور پھر 208 روپے سے سے بھی نیچے آگیا۔ انٹربینک میں ڈالر 211روپے 93 پیسے کی بلند سطح سے گر کر 207 روپے 23 پسے تک گرگیا۔
ماہرین کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے معاہدے کی خبروں پر روپیہ تگڑا ہوگیا، ڈالر کی ہولڈنگ کرنے والے فروخت کرنے لگے ہیں، چینی کنسورشیم بینکس نے 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کی سہولت کے معاہدے پر دستخط کر دئیے ہیں، 2.30 ارب دالر آئندہ چند دونوں میں ملنے کا امکان ہے، ذخائر بڑھنے سے روپے کی قدرم یں بہتری ہوگی۔
اسٹیٹ بینک ذرائع کے مطابق ایک دن میں روپے کی قدرم یں 2.21 فیصد بہتری ہوگئی، ڈالر کی ہولڈنگ کرنے والوں نے آج 15 کروڑ ڈالر فروخت کئے۔