(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقےبستی سیدن شاہ میں نوجوان نے تعلقات برقرار نہ رکھنے کی رنجش پر خواجہ سرا پر تیزاب پھینک دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ریس کورس کی بستی سیدن شاہ میں ملزم حمزہ سلیم نے خواجہ سرا کنزہ پر تیزاب پھینک دیا، جس سے اس کا چہرہ اور ایک آنکھ متاثر ہوئی، واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا،خواجہ سرا کنزہ کا کہنا تھا کہ وہ ماڈل ٹاؤن میں بطور شیف کام کرتی ہے، گھر کے باہر کھڑی تھی کہ ملزم گاڑی پر آیا اور تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: شہر قائد میں افسوسناک واقعہ. جھیل میں 6 افراد ڈو ب گئے
خواجہ سرا کے گرو کا کہنا تھا کہ ملزم کنزہ سے زبردستی تعلقات استوار رکھنا چاہتا تھا۔ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوہدری کے نوٹس لینے پر پولیس نے فوری سراغ لگا کر ملزم حمزہ سلیم اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا۔