کورونا وباء سے بچاؤ کے متعلق صدر مملکت کااہم پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے کرونا کے بڑھتے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے کورونا وباء سے بچاؤ کے متعلق اہم پیغام جاری کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر صدر مملکت نے ویکسینیشن کے متعلق پیغام جاری کیا ہے جس میں انھوں نے کہا کہ ’’ کورونا اپنی ہیئت تبدیل کر کے وار کررہا ہے، پاکستان نے اس کے پھیلاؤ کا مقابلہ کیا جو جاری رکھنا چاہیئے‘‘۔اگر ہم معاشی طور پر مضبوط ہونا چاہتے ہیں تو ہمیں اضافی حکومتی اخراجات بچانے کے لیے صحت مند رہنا اور بیماریوں سے بچنا چاہیے۔اچھی کاوش، مختصر قطار ہم سے آگے چند ہی لوگ تھے۔
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) June 23, 2022
خیال رہے کہ اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی خاتون اول بیگم ثمینہ علوی کے ہمراہ کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگوانے کے لئے ایف نائن پارک پہنچے تھے۔
صدر مملکت اور خاتون اول نے اپنی باری پر بوسٹر ڈوز لگوائی اور ساتھ ہی عوام کو وقت پر بوسٹر ڈوز لگوانے کی تاکید بھی کی۔
Images: President Dr. Arif Alvi and First Lady Begum Samina Alvi arrived at F-9 Park, Mass Vaccination Center where they were administered Covid-19 booster doses. pic.twitter.com/niiEkLKiKj
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) June 22, 2022
اس موقع پر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ ابھی جاری ہے اور پوری قوم کو ملکر اس وباء کا مقابلہ کرنا ہو گا۔