اساتذہ کے لئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کینسر کے مرض میں مبتلا اساتذہ کو علاج کیلئے مالی امداد دینے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کینسر کے مرض میں مبتلا اساتذہ کو علاج کیلئے مالی امداد دینے کا اعلان کردیا، مالی امداد حاضر سروس اور ریٹائرڈ دونوں اساتذہ کو فراہم کی جائے گی۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق کینسر کے مرض میں مبتلا اساتذہ کو محکمہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:اورنج ٹرین مسافروں کے لئے خوشخبری
متاثرہ اساتذہ سے پاکستان ٹیچرز فاونڈیشن کے ذریعے درخواستیں طلب کرلی گئیں ہیں، مالی امداد کے حصول کیلئے درخواستیں 25 جون تک جمع کروائی جا سکیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے عوام کو ‘خوشخبری’ سنا دی