اداکارہ میرا کا تکذیب نکاح کا کیس، عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )لاہور ہائیکورٹ میں اداکارہ میرا کی جانب سے وکیل کے نہ پیش ہونے پراداکارہ میرا کی تکذیب نکاحِ کی اپیل خارج کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے ارتضی رباب عرف میرا کی جانب سے دائر کردہ تکذیب نکاحِ کی اپیل عدم پیروی کے باعث خارج کردی ہے۔عدالت کی جانب سے بار بار اداکارہ کو نوٹس جاری کیے گئے تاہم ان کے وکیل پیشی کے لئے عدالت نہیں پہنچے جس پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسن نے اپیل خارج کرنے کا حکم دے دیا۔
خیال رہے کہ اداکارہ میرا نے سیشن عدالت کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ اداکارہ میرا نے2007 کا نکاح نامہ عدالت میں چینلج کیا تھا جس میں مو¿قف اختیار کیا گیا تھا کہ وہ عتیق الرحمان سے فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں ملیں اور متعدد ممالک کے دورے بھی کیے۔
اداکارہ میرا کے مطابق نکاح نامہ جعلی اور جھوٹا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل فیملی کورٹ بھی میرا کا دعویٰ خارج کرچکی ہے۔