توانائی بچت مہم ،اسٹیٹ بینک سے بڑی خبر آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اسٹیٹ بینک نے توانائی بچت مہم کے تحت ’’ورک فرام ہوم‘‘ گھر سے کام کرنے کی پالیسی بنالی،توانائی بچت مہم کے تحت ملازمین کو ہفتے میں دو روز گھر سے کام کرنے کی سہولت دینے کا فیصلہ کرلیا۔
اسٹیٹ بینک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملازمین آفیشلز ملاقاتوں میں کمی لائیں، ائیر کنڈیشن کا استعمال احتیاط سے کریں اور دفتر میں دیر تک کام نہ کیاجائے ،ہماری کوشش ہے کہ بجلی کو کم سے کم استعمال میں لایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: شادی بربادی میں تبدیل،بینڈ والوں کے پیسے پر دوخاندان لڑ پڑے