(24 نیوز)پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نےمحکمہ بجلی کے ملازمین کو دی گئی مفت بجلی کی سہولت ختم کردی۔
تفصیلات کےمطابق نور عالم خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا ، دوران اجلاس سیکرٹری توانائی نے کہا کہ اگر ملازمین کے مفت یونٹس بند کر دیے گئے تو بے چینی پھیل جائے گی ، جتنےملازمین کومفت یونٹ ملتےہیں وہ ان کی تنخواہ میں ڈال دیئےجائیں۔
یہ بھی پڑھیں:اساتذہ کے لئے اچھی خبر
چیئرمین نور عالم خان نے کہا کہ ملازمین کومفت ملنے والے یونٹس کی رقم ان کی تنخواہ میں ڈال دی جائے۔ملازمین کےبچوں کونوکریوں میں ترجیح دی جائے۔
بعد ازاں پی اےسی نےمحکمہ بجلی کےتمام ملازمین کی مفت بجلی کی سہولت ختم کر کے یونٹس تنخواہ میں ڈالنے کا حکم دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں:اورنج ٹرین مسافروں کے لئے خوشخبری