عمران خان کیخلاف بڑے ایکشن کی تیاری ، رانا ثنااللہ نے یقین دہانی کرادی

Jun 23, 2022 | 15:19:PM
عمران خان کیخلاف بڑے ایکشن کی تیاری ، رانا ثنااللہ نے یقین دہانی کرادی
کیپشن: رانا ثنا اللہ عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ( 24 نیوز)وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ سابق چیئرمین نیب کو خاتون کو ہراساں کرنے کی ویڈیو کے معاملے میں دبائو میں لاکر انتقامی کارروائیاں کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں چیئرمین نیب کا فیصلہ ہوجائے گا ، ایسا چیئرمین نیب ہو گا جو انصاف کے تقاضے پورے کرے گا اور ادارے کے اندرخرابیاں بھی دور کریگا ۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کا امریکی سازش سے شروع ہونے والابیانیہ نیوٹرل پر آپہنچا، عمران خان بتائیں کہ شہباز شریف کیخلاف کونسے 70 کیسز ہیں؟

 وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان اداروں کو مس یوز کرتے رہے، جو چیزساڑھے تین سال ثابت نہیں کر سکے اب کیا کریں گے، ریٹائرڈ ججوں کو احتساب عدالت میں لگانے کا مقصد انتقام کے ایجنڈے کو آگے بڑھانا تھا، کیسز کو جھوٹا ثابت کرنا ہمارا آئینی حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ بجلی ملازمین کی موجیں ختم

وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر کسی تحقیقاتی ادارے نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا کہا تو دیر نہیں لگائیں گے.

یہ بھی پڑھیں:اساتذہ کے لئے اچھی خبر