و یسٹ انڈیز نے کرکٹ کا نیا فارمیٹ متعارف کر وا دیا

Jun 23, 2022 | 16:07:PM
فائل فوٹو
کیپشن: و یسٹ انڈیز نے "کرکٹ کا نیا فارمیٹ متعارف کر وا دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے ٹی 10 کرکٹ کا نیا فارمیٹ "6 ٹی" متعارف کرادیا ہے ،ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ 10،10اوورز  فی اننگز  کے اس نئے فارمیٹ سے کھیل میں مزید تیزی آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ ویسٹ انڈیز نے "6 ٹی "کے دلچسپ قوانین بھی جاری کردیے ہیں جس کے مطابق 60 بالز فی اننگز کے میچ میں چھٹی وکٹ گرنے پر اننگز تمام ہوجائے گی۔10 اوورز میں سے 2  اوورز پاور  پلے ہوں گے،  پہلی بارہ گیندوں پر 2چھکے لگا کر  تیسرا  پاور پلے اوور لیا جاسکتا ہے۔

قوانین کے مطابق پہلی 30 گیندیں ایک اینڈ سے پھر دوسری 30 گیندیں اگلے اینڈ سے پھینکی جائیں گی۔

اگر مقررہ وقت تک 54 گیندیں نہ کرائی گئیں تو آخری چھ گیندوں کیلئے ایک فیلڈر کم ہوجائے گا۔فینز "مسٹری فری ہٹ"کیلئے ووٹ کریں گے، اس گیند پر بیٹر کو آؤٹ نہیں کیا جاسکے گا۔کرکٹ بورڈ کے مطابق ویسٹ انڈیز میں "6 ٹی" کا پہلا ایڈیشن 24 سے 28 اگست تک ہوگاجس میں 6 ٹیمیں شریک ہوں گی، ایونٹ میں دنیا بھر سے کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے۔

دیگر کیٹیگریز: کھیل