غریب عوام کے لیے بری خبر، پیٹرولیم مصنوعات پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد 

Jun 23, 2022 | 17:19:PM

(ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پٹرول پر 10 فیصد کی شرح سے ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی ہے۔ 

ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولیٹری ڈیوٹی ان کارگوز پر لاگو نہیں ہوگی جن کی ایل سی کھل چکی ہے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ جس پٹرول پر 10 فیصد کسٹم ڈیوٹی ہے اس پر ریگولیٹری ڈیوٹی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولیٹری ڈیوٹی سے چین سے کسٹمز پڑی درآمدات پر ٹیکس وصول ہوسکے گا، ریگولیٹری ڈیوٹی کا نفاذ 30 جون سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: اقراءعزیز کی شوہر کیساتھ بولڈ تصاویر وائرل۔سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچ گیا

مزیدخبریں