آئی ایم ایف کی خواہش پر مزید ٹیکسز، شوکت ترین کا بڑا دعویٰ

Jun 23, 2022 | 17:46:PM

(ویب ڈیسک) عمران خان کے دور میں وزیر خزانہ رہنے والے سینیٹر شوکت ترین کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت کو 440 ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگانے کا کہا ہے، اصل بجٹ اب آئے گا۔

سینیٹ اجلاس میں شوکت ترین  نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایک اور بجٹ آرہا ہے، آئی ایم ایف نے انہیں کہا ہے کہ 440 ارب روپےکےاضافی ٹیکس لگانے ہیں، وہ اصل بجٹ ہو گا، سینیٹ نے خانہ پوری بجٹ پر بحث کی ہے۔

شوکت ترین کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے وقت میں تو لوڈ شیڈنگ نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں: غریب عوام کے لیے بری خبر، پیٹرولیم مصنوعات پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد 

مزیدخبریں