شہراقتدار میں مون سون کی غیرمعمولی بارشوں کی پیشن گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اسلام آباد میں مون سون کی غیر معمولی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق جولائی سے اگست تک موسلا دھار بارشیں ہو سکتی ہیں۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان پہلی ہی خبردار کرچکی ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ ملک میں 2010 کے تباہ کن سیلاب جیسی صورت حال بھی پیدا ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کی تیاری کر لی ہے تاہم گزشتہ سال سیکٹر ای الیون ٹو میں نالے پر بنی جو تجاوزات ابھی تک قائم ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال اسلام آباد میں موسلا دھار بارش سے پوش علاقے ای الیون ٹو میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، ماں اور بیٹا گھر کی بیسمنٹ میں پانی بھر جانے سے جاں بحق ہوگئے تاہم باقی تین بچوں کو بچا لیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق نجی ہاؤسنگ کی جانب سے نالے پر تجاوزات کی وجہ سے یہ افسوسناک واقعہ رونما ہوا۔ ذرائع کے مطابق تجاوزات پر عدالتی سٹے ہونے کی وجہ سے وہ ابھی بھی قائم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی، خریداروں کے لیے اچھی خبر
ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن کا کہنا ہے کہ 100 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہوئی تو نشیبی علاقوں کی بیسمینٹس کو سیل کردیا جائے گا، ضرورت پڑنے پر انہیں خالی بھی کرایا جاسکتا ہے۔