عالمی منڈی میں پیٹرول سستا، غریب عوام اچھی خبر کی منتظر

Jun 23, 2022 | 19:36:PM
عالمی منڈی، پیٹرول، سستا،عوام، ریلیف، منتظر۔
کیپشن: عالمی منڈی میں پیٹرول سستا ہوگیا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام کی خبر آرہی ہے۔ اس حوالے سے ماہرین کا ماننا ہے کہ ابھی تک عالمی منڈی میں 10 فیصد تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوچکی ہیں۔ جس کے بعد پاکستان میں بھی یکم جولائی سے قیمتیں نہ بڑھنے کی امید کی جارہی ہے۔ 

اس کے علاوہ پیٹرول کی قیمت 22 روپے تک کم ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب ماہرین کا ماننا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ حکومت کے پاس گنجائش موجود ہے لیکن اتنی نہیں کہ وہ پیٹرولیم لیوی کے 50 روپے ایڈجسٹ کرسکے۔ 

ماہرین کا یہ بھی ماننا ہے کہ اگر پیٹرول کی قیمت عالمی منڈی میں 100 ڈالر سے کم ہوتی ہے تو حکومت عوام کو ریلیف دینے کی پوزیشن میں ہوگی۔ تاہم ابھی حکومت جی ایس ٹی اور پیٹرولیم لیوی کے اہداف مکمل کرے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں: شہراقتدار میں مون سون کی غیرمعمولی بارشوں کی پیشن گوئی

یاد رہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی خام تیل کی عالمی منڈی میں قیمت اور ڈالر کی قیمت سے مشروط ہے۔ اس لیے تمام عوام کی نظریں حکومتی فیصلے پر ٹکی ہیں۔