(24 نیوز)الیکشن کمیشن نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں کرتے ہوئے امیدواروں کو نوٹس جاری کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق پی پی 217 ملتان کے امیدوارمحمد سلمان کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کر دیا گیا۔امیدوار محمد سلما ن نے حلقہ PP-217میں ترقیاتی کاموں کا اعلان کیاجس پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے محمد سلمان کو 24جون کو طلب کر لیا۔
ادھرPP-217ملتان کے امیدوار مخدوم زین قریشی اور طاہر حسین کو بھی تنبیہی نوٹس جاری کی گئی،اس کے علاوہ PP-228لودھراں کے امیدوار نذیر احمد خان کو بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا گیا، امیدوار نذیر احمد خان نے لودھراں میں سڑک کے تعمیری منصوبے کے افتتاح کیا تھا۔
دوسری جانب ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر بہاولنگر کے احکامات پرمحکمہ صحت میں تبادلے کا اعلامیہ منسوخ کر دیا گیا۔ صوبائی الیکشن کمشنرنے کہاہے کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران ہر صورت ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ساڑھے تین سال کرپشن چلتی رہی، ڈپٹی کمشنر کا ریٹ3 کروڑ روپے تھا، راجہ ریاض کا الزام