(24نیوز)دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کرونا کی مثبت شرح بڑھنے لگی،گزشتہ روز کرونا کی مثبت شرح 0.8 سے بڑھ کر 1 فیصد تک جاپہنچی اور لاہور میں آج کرونا کی شرح 1.9 فیصد رہی۔طبی ماہرین کے مطابق شہری کرونا کی دونوں ڈوز لگوائیں،جنہوں نے دونوں ڈوز لگوائیں وہ بوسٹر لگوائیں،بوسٹر ڈوز بھی لگائے چھ ماہ سے زائد ہوگیا تو ایک اور بوسٹر ڈوز لگوائیں اور بزرگ شہری اور ایسے افراد جو مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں وہ فورا ویکسین لگوائیں۔
یہ بھی پڑھیں:نوازشریف نے پاکستانی عوام کو بڑی خوشخبری سنادی
کورونا ایک بار پھر سر اٹھانے لگا
Jun 23, 2022 | 23:23:PM