ہوشیار باش؛ یکم جولائی سے ملک بھر میں بجلی کی قیمتیں بڑھ جائیں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)یکم جولائی سے ملک بھر میں بجلی کی قیمتیں بڑھ جائیں گی،بجلی کی قیمت میں اضافہ بنیادی ٹیرف پر کیا جائے گا۔
ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ یکم جولائی سے فی یونٹ بجلی 3 روپے 50 پیسے مہنگی ہو جائے گی جس سے بجلی کا یونٹ 16.91 روپے سے بڑھ کر 20.41 روپے ہو جائے گا۔اسی طرح یکم اگست سے فی یونٹ بجلی مزید ساڑھے 3روپے مہنگی ہو جائے گی ،یکم اگست سے بجلی کا بنیادی ٹیرف 23.91 روپے فی یونٹ ہو جائے گا۔
ذرائع پاور ڈویژن کا مزید کہنا ہے کہ یکم اکتوبر سے بجلی ٹیرف میں مزید91 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے گا،جس سے بجلی کا فی یونٹ بڑھ کر 24 روپے 82 پیسے ہو جائے گا۔ذرائع کاکہنا ہے کہ ماہانہ 200یونٹ یا اس سے کم بجلی صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا ۔
یہ بھی پڑھیں: این اے 245 ضمنی الیکشن؛پی ٹی آئی نے اہم کھلاڑی میدان میں اتار دیا