معاشی تنگی کے باعث قوال شہید امجد صابری کے قریبی ساتھی نے گورنر ہاؤس کی گھنٹی بجا دی

Jun 23, 2023 | 00:07:AM

This browser does not support the video element.

(شعیب مختار) معاشی حالات سے تنگ معروف قوال شہید امجد صابری کے قریبی ساتھی محمد سلیم صابری نے گورنر ہاؤس کی گھنٹی بجا کر گورنر سندھ سے مدد کی اپیل کر دی۔

محمد سلیم صابری کا کہنا ہے کہ امجد بھائی کی وفات کے بعد معاشی حالات بہت خراب ہیں، کام نہیں مل رہا اس لیے سڑکوں پر چنے بیچ کر گھر والوں کی کفالت کر رہا ہوں، امجد بھائی کی وفات کے بعد حکومت نے مالی مدد کا بھی اعلان کیا تھا مگر کئی برس بعد بھی کچھ نہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مادھوری ڈکشت کی شوہر کے ہمراہ دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

محمد سلیم صابری نے مزیدکہا کہ امید ہے گورنر سندھ میرے مسائل حل کرینگے ، میں کرائے کے مکان میں رہتا ہوں، میرے  بچوں کو فیس کی عدم ادائیگی کے باعث سکول سے نکال دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں