ٹائٹن کے تباہ ہونے کا پہلے ہی پتا چل گیا تھا،امریکی بحریہ کا انکشاف

Jun 23, 2023 | 09:29:AM

(ویب ڈیسک )ایک صدی قبل  سمندر میں غرق ہونے والے مشہور بحری جہاز ٹائٹنک کا ملبہ دیکھنے جانے والی سیاحتی آبدوز ٹائٹن کے تباہ اور اس میں موجود 5 مسافروں کی ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے ، لیکن اس دوران ایک ایسی خبر سامنے آئی ہے جس نے پوری دنیا کو چونکا دیا  ہے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے’’دی گارڈیئن ‘‘کے مطابق  ’’ٹائٹن آبدوز ‘‘ کا جب کنٹرول سٹیشن سے رابطہ منقطع ہوا امریکی بحریہ کو اس کے فوراً بعد ہی آبدوز کے تباہ ہونے کا پتا چل گیا تھا،  امریکی بحریہ کے سینئر اہلکار نے وضاحتی انداز میں بتایا کہ جب سیاحتی آبدوز کا کنٹرول سٹیشن سے رابطہ منقطع ہوا تھا اس کے فوراً بعد سطح سمندر سے دھماکے جیسی آواز سنی گئی تھی، جس کی اطلاع امریکی کوسٹ گارڈ  کمانڈر کو دی  تھی۔

آبدوز کے تباہ ہونے کے بعد بھی آپریشن کیوں جاری رکھا گیا؟

امریکی بحریہ کے سنیئر اہلکار نے بتایا کہ امریکا نے آبدوز کی تلاش کے لیے اعلیٰ خفیہ صوتی سراغ رساں نظام کا استعمال کیا،ان کا کہنا تھا کہ ٹائٹن کا رابطہ منقطع ہونے کے بعد سمندر کے نیچے دھماکے سے ملتی جلتی آواز سنائی دی جس کی اطلاع کوسٹ گارڈ کمانڈر کو دی تھی،آبدوز تباہ ہونے کے حتمی شواہد نہیں تھے اس لیے سرچ آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا،واضح رہے کہ بحرِ اوقیانوس میں سیاحوں کو لے کر جانے والی آبدوز کمپنی ’اوشین گیٹ‘ نے آبدوز میں موجود مسافروں کی ہلاکت کا اعلان کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لاپتہ آبدوز کے سربراہ کی اہلیہ کا ٹائی ٹینک میں ہلاک ہونیوالے جوڑے سے کیا تعلق ہے؟

امریکی میڈیا کے مطابق آبدوز کمپنی اوشین گیٹ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ لاپتا آبدوز میں موجود افراد ہلاک ہوچکے ہیں، یقین ہے کہ ٹائی ٹینک کے ملبے کو دیکھنے کے لیے جانے والی آبدوز کے مسافر اب نہیں رہے، ہمیں مسافروں کو کھونے کا بہت افسوس ہے۔

مزیدخبریں