(کومل اسلم، عادیہ ناز) شہر لاہور میں گرمی کی شدت میں اضافے سے شہر کا موسم شدید گرم ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہرمیں آج بارش کا کوئی امکان نہیں جبکہ کراچی کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورگرم رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
پاکستان کے آلودہ شہروں کی فہرست میں لاہور 10ویں نمبرپر آگیا۔
شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 120 ریکارڈ کی گئی۔ شاہدرہ 167، یو ایس قونصلیٹ میں شرح 152 ریکارڈ، جوہرٹاؤن 124 ، مال روڈ پر آلودگی کی شرح 114 ریکارڈ جبکہ فیز 8 ڈی ایچ اے میں آلودگی کی شرح 100 ریکارڈ کی گئی ہے۔
شہر لاہور میں گرمی کی شدت کی شدت کو کم کرنے کے لیے شہریوں نے نہر کا رخ کر لیا۔ شہریوں کی بڑی تعداد فیملیز کے ہمراہ نہر کنارے وقت گزارنے پہنچ گئی۔ بچے بڑے سب نہر میں ڈوبکیاں لگانے میں مصروف ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بچوں اور فیملیز کے ہمراہ نہر پر نہانے آئے ہیں۔
مزید پڑھیں: ٹائٹن کے تباہ ہونے کا پہلے ہی پتا چل گیا تھا،امریکی بحریہ کا انکشاف
دوسری جانب کراچی میں گرمی کا راج برقرار، شہر کا موسم گرم اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ رات اور صبح میں کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
گرمی کی شدت ابھی سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ پر پہنچ گئی۔ ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد ہے۔ جنوب مغربی سمت سے ہوا کی رفتار 12 ناٹیکل مائل ریکارڈ کی گئی ہے۔