(میا ں مظہر) حافظ آباد کے نوجوان عبدللہ کو گجرات کے ایجنٹس نے 22لاکھ روپے لے کر اٹلی بھجوانے کا جھانسہ دیکر لیبیا لے گئے۔ 15ماہ سے نوجوان کا سراغ نہ مل سکا۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ گجرات کے شکیل نامی ایجنٹ نے اٹلی بھجوانے کیلئے 22لاکھ لے کر لیبیا پہنچا دیا۔ عبداللہ کے ساتھ 23 نوجوانوں کا گروپ تھا لیکن تمام غائب ہیں۔
لیبیا میں مزید 3لاکھ لینے کے بعد ایجنٹ نے نوجوان کے گھر والوں کو بتایا کہ عبداللہ اٹلی پہنچ گیا ہے۔
اہل خانہ کا مزید کہنا ہے کہ 15ماہ سے اٹلی لیبیا میں پاکستانی سفارت خانے کو درخواستیں دے چکے ہیں لیکن اب تک کوئی کاروائی نہیں ہو سکی ہے۔ ہمیں شک ہے کہ ایجنٹ نے نوجوان کو جانی نقصان نہ پہنچایا ہو۔
مزید پڑھیں: ایکسائز ٹیکس وصولی ہدف حاصل کرنے سے کوسوں دور، اعدادوشمار نے سب کو ہلا ڈالا
اہل خانہ نے حکومت سے نوجوان کے متعلق حقائق منظر عام پر لانے کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ نوٹس لیتے ہوئے بیٹے سے متعلق صورت حال کا پتہ لگوائیں۔