(24نیوز) ڈنمارک میں ایک فوجی جیپ کی لڑاکا طیارے کو سڑک پر لے کر جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سامنے سگنل بند ہے اور ایک فوجی جیپ ایئرفورس کے لڑاکا طیارے کو گھسیٹ کر لے جا رہی ہے۔ طیارے کے آس پاس سیکیورٹی کیلئے صرف دو موٹرسائیکل سوار پولیس اہلکار موجود ہیں جبکہ قریب ہی ٹریفک بھی رواں دواں تھی۔
قریب ہی گاڑیاں چلتی ہوئی نظر آ رہی ہیں جبکہ ایک راہگیر بھی اس بات سے بالکل بےنیاز ہو کر چل رہا ہے کہ اس کے قریب سے لڑاکا طیارہ گزر رہا ہے۔
ایوی ایشن نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ نے یہ ویڈیو 13 جون کو شیئر کی تھی جسے اب تک ایک کروڑ 60 لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں۔