ہنگامی صورتحال میں طبی امداد کی فراہمی، اڑنے والا سوٹ تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) آئرن مین کی طرح اُڑنے کا شوق رکھنے والے افراد کا اُڑنے کا خواب پورا ہو گیا ہے۔ تیزی سے ترقی کرتی برقی آلات کی ٹیکنالوجی نے اُڑتی کاروں کے بعد اب انسان کے اُڑنے کا بھی انتظام کر لیا ہے۔
برطانوی رچرڈ براؤننگ نامی شخص نے ایک فلائٹ سوٹ تیار کیا ہے جسے پہن کر انسان اُڑنے کے قابل ہو گا۔ رچرڈ براؤننگ نے اُڑنے کے لیے بازو اور ٹانگوں کے لیے ایسی ٹربائنز تیار کی ہیں جو اڑنے میں مدد دیتی ہیں۔
Richard Browning's jet suit tested in the mountains as an emergency medical.pic.twitter.com/MkhBPGtkEq
— The Best (@Figensport) June 20, 2023
رچرڈ براؤننگ کے مطابق یہ جیٹ سوٹ پہاڑوں میں ہنگامی پیرامیڈک ریسپانس گاڑی کے طور پر استعمال کیا جائے گا جہاں ہیلی کاپٹر کی مدد محفوظ یا عملی نہیں ہوگی۔