جلاؤ گھیراؤ کا معاملہ،پی ٹی آئی رہنما شبنم جہانگیر کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین جمالی)جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا معاملہ،پی ٹی آئی رہنما شبنم جہانگیر کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے کیس پر سماعت کی،پولیس نے شبنم جہانگیر کو جناح ہاؤس حملہ کیس طلبی لگوا کر عدالت میں پیش کیا،پولیس نے ملزمہ شبنم جہانگیر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز شبنم جہانگیر کی تھانہ گلبرگ کے مقدمہ نمبر 1280 میں ضمانت منظور ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ 9 مئی ، پنجاب حکومت نے زیر حراست ملزموں کا ڈیٹا جمع کروا دیا