سابق پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ پنجاب کو بی کلاس دینے کی درخواست پر سماعت ملتوی

Jun 23, 2023 | 13:10:PM

(ملک اشرف) لاہور ہائیکور ٹ میں سابق پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ پنجاب محمد خان بھٹی کو جیل میں بی کلاس سہولیات دینے کی درخواست پر سماعت26 جون تک  ملتوی کر دی گئی  ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے وکیل نے درخواست گزار کی دی گئی درخواست پر فیصلے کے لئے مزید مہلت کی استدعا کی ہے، عدالت نے وکیل کی استدعا پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے  سرکاری وکیل کو جواب کے لئے 26 جون تک کی مہلت دے دی ، جسٹس محمد وحید خان نے محمد خان بھٹی کی درخواست پر سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں:عدالت کے اختیار میں نہیں کہ قانون کیخلاف فیصلہ کرے:رانا ثنا اللہ خان

مزیدخبریں