تبدیلی مذہب سے متعلق سوال، نادر علی نے سنیتا مارشل سے معافی مانگ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستانی یوٹیوبر، پرینکسٹر نادر علی نے اداکارہ و ماڈل سنیتا مارشل سے تبدیلیٔ مذہب سے متعلق پوچھے گئے سوالوں پر معافی مانگ لی ہے۔
اکثر اوقات ہی اپنے سوالات اور خیالات کے سبب تنازعات میں گھرے رہنے والے پرینکسٹر نادر علی نے سوشل میڈیا پر سخت تنقید ہونے اور سنیتا مارشل کی جانب سے ردِ عمل آ جانے کے بعد سوشل میڈیا پر معافی نامہ جاری کیا ہے۔
نادر علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے سنیتا مارشل کے ساتھ ایک خوشگوار موڈ میں تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’پوڈ کاسٹ کے دوران میرا ارادہ سنیتا مارشل یا کسی کی بھی دل آزاری کرنے کا نہیں تھا۔ یہ بس میری دلچسپی تھی، میں سنیتا مارشل کے اسلام قبول کرنے کے ارادے سے متعلق جاننا چاہتا تھا۔‘
View this post on Instagram
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ’مذہب ایک ذاتی انتخاب ہے اور میں تمام مذہب کے لوگوں کا احترام کرتا ہوں۔‘
نادر علی کا اپنے وضاحتی پیغام اور معافی نامے میں مزید لکھنا ہے کہ ’یہ میری اور باقی 1.9 بلین مسلمانوں کی خواہش ہے کہ باقی مذاہب کے افراد اسلام کی جانب آئیں، ہاں مگر اپنی مرضی کے ساتھ۔
مزید پڑھیں: سنیتا مارشل نے نادر علی کی تنقید پر ردعمل کا اظہار کردیا
نادر علی کا کہنا ہے کہ ’اگر اب بھی میرے کسی الفاظ سے کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے تو میں معافی مانگتا ہوں۔‘
واضح رہے کہ معروف ماڈل و اداکارہ سنیتا مارشل سے مذہب تبدیلی سے متعلق سوال پوچھنے اور اُنہیں ہدایت ملنے کی دعا دینے پر میزبان نادر علی کو سوشل میڈیا صارفین اور شوبز شخصیات کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔