(احتشام کیانی )اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے توشہ خانہ کیس ناقابلِ سماعت قرار دینے کی درخواست دائر کر رکھی ہے،عدالت نے خواجہ حارث اور الیکشن کمیشن کے وکیل کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا،
چیئرمین تحریک انصاف نے معینہ مدت کے بعد شکایت دائر ہونے پر اعتراض اٹھا رکھا ہے،معینہ مدت کے بعد شکایت درج ہونے پر کیس ناقابل سماعت قرار دینے کی استدعا کی گئی،عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ گوشوارے جمع کرانے کے 4ماہ کے دوران شکایت دائر کی جا سکتی ہے، عدالت نے خواجہ حارث اور الیکشن کمیشن کے وکیل کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا۔
چیئرمین تحریک انصاف نے ٹرائل کے خلاف تین دیگر درخواستیں بھی دائر کر رکھی ہیں،شکایت درست فورم پر دائر نہ ہونے کی بنیاد پر بھی ناقابل سماعت قرار دینے کی درخواست بھی زیرسماعت ہے، خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق شکایت براہ راست سیشن عدالت میں دائر نہیں کی جا سکتی،شکایت دائر کرنے کا متعلقہ فورم مجسٹریٹ کی عدالت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سانحہ 9 مئی میں کون کون شامل تھا؟ اہم تفصیلات آ گئیں
کیس قابل سماعت قرار دے کر چیئرمین تحریک انصاف کی طلبی کا سمن بھی چیلنج کیا گیا،توشہ خانہ کیس دوسری عدالت کو منتقل کرنے کی درخواست بھی زیر سماعت ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس کے ٹرائل پر حکم امتناعی جاری کر رکھا ہے،چیئرمین تحریک انصاف کی دیگر 3درخواستوں پر سماعت 5 جولائی تک ملتوی۔