( وقاص عظیم) تجارت کی معطلی کے باوجود بھارت سے درآمدات ایک بار پھر بڑھ گئیں۔
ذرائع کے مطابق رواں مالی سال دوسری بار بھارت سے درآمدات میں اضافہ ہوا،درآمدات میں اضافے کے لحاظ سے مئی میں بھارت10بڑے ممالک کی فہرست میں شامل ہیں،گزشتہ ماہ بھارت سے سالانہ بنیادوں پردرآمدات میں12 فیصد اضافہ ہوا،مئی میں بھارت سے امپورٹس کاحجم 2 کروڑ 30 لاکھ 10ہزار ڈالرز رہا ۔
مئی 2022 میں بھارت سے درآمدات 2 کروڑ 5 لاکھ 40 ہزار ڈالرز تھیں،اس سال فروری میں بھی بھارت سے درآمدات میں اضافہ ہوا تھا ،درآمدات میں اضافے کے لحاظ سے فروری میں بھی بھارت10 بڑے ممالک کی فہرست میں شامل تھا ۔
حکام کے مطابق پاکستان نے اگست 2019 میں بھارت کے ساتھ تجارت معطل کردی تھی۔