موت برحق، جگہ اور وقت پہلے سے طے،کم عمر سلیمان آبدوز میں کیوں سوارہوا؟

Jun 23, 2023 | 15:19:PM

(24 نیوز )’’موت کا وقت اور جگہ پہلے سے طے شدہ ‘‘ اس بات کا اندازہ حال ہی میں ٹائی ٹینک جہاز کا ملبہ دیکھنے جانے والی ٹائٹن آبدوز  میں جاں بحق ہونے والے افراد کی موت سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے ۔

18 جون کو بحرہ اوقیانوس میں غوطہ لگانے والی سیاحتی آبدوز  میں 3 سیاحوں سمیت 5 افراد نے 20 ویں صدی کے اوائل میں غرق ہونے والے ٹائی ٹینک جہاز کے ملبے کو دیکھنے کے سفر کا آغاز کیالیکن بد قسمتی سے وہ جہاز کے ملبے تک پہنچے تو ضرور لیکن مردہ حالت میں ، مرنے والوں  میں پاکستانی نژاد ارب پتی تاجر شہزادہ  اور اس کا 19 سالہ بیٹا سلیمان بھی شامل ہے جو کہ اس سفر پر جانے کیلئے راضی نہیں تھا، سلیمان اس سمندری سفر سے خوفزدہ  لیکن اس کی موت اسے  اس مقام تک لے گئی جہاں اس کی روح قبض کی جانی تھی ۔ 

یہ بھی پڑھیں:ٹائٹن آبدوز کے تباہ ہونے کا امریکی بحریہ کو کب پتا چلا؟ حیران کن انکشاف نے دنیا کو چونکا دیا

پاکستانی ارب پتی شخصیت شہزادہ داؤد کی بہن نے انکشاف کیا کہ ان کے بھتیجے شہزادہ سلیمان اس سیاحتی سفر سے نہایت خوفزدہ تھے،جبکہ انہوں نے سیاحتی آبدوز ٹائیٹن میں سوار ہونے سے بھی انکار کر دیا تھا مگروہ صرف اپنے والد کو خوش کرنے کیلئے اس آبدوز میں موجود دیگر سیاحوں کے ساتھ سوار ہوئے ۔
سلیمان داود گلاسکو یونیورسٹی کے طالبعلم تھے جہاں بزنس سکول میں انھوں نے اپنا پہلا سال مکمل کیا تھا،شہزادہ سلیمان بھی دیگر سیاحوں سمیت سمندر میں کھو گئے اور تا عمر اپنے لواحقین کو افسردہ کرگئے ۔

مزیدخبریں