جان لیوا ہیٹ سٹروک کا الرٹ جاری

Jun 23, 2023 | 15:41:PM
 پنجاب میں گرمی کی شدت بڑھنے سے محکمہ صحت کی جانب سے ہسپتالوں کو  ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ایمرجنسی وارڈ میں ہیٹ سٹروک سے متاثرہ مریضوں کے لیے خصوصی کاؤنٹر قائم کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔  
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری) پنجاب میں گرمی کی شدت بڑھنے سے محکمہ صحت کی جانب سے ہسپتالوں کو  ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ایمرجنسی وارڈ میں ہیٹ سٹروک سے متاثرہ مریضوں کے لیے خصوصی کاؤنٹر قائم کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔  

محکمہ صحت نے ہیٹ سٹروک کے مریضوں کیلئے آئی وی فلوئیڈ اور آئی وی کینولا کا انتظام، ایمرجنسی وارڈز میں او آر ایس کے ساشے وافر مقدار میں رکھنے اور  جان بچانے والی ادویات کا ذخیرہ رکھنے کی ہدایات کردی۔

مزید پڑھیں:  تجارت کی معطلی کے باوجود بھارت سے درآمدات میں اضافہ 

ہیٹ سٹروک کے مریضوں کو شفٹ کرنے کیلئے ریسکیو 1122 سے رابط رکھنے کی بھی ہدایات کر دی گئی۔