(آغا محسن رضا) مریدکے میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رقم کی تقسیم دوران شدید بدانتظامی کا واقعہ پیش آیا جہاں سرکل انچارج جواد نے خواتین سے تلخ کلای کے دوران گالم گلوچ کی اور دھکے دیے۔
اس واقعے میں متعدد خواتین گر کر زخمی بھی ہوگئیں۔
خیال رہے کہ یہ اس نوعیت کا کوئی پہلا واقعہ نہیں، اس سے پہلے شرقپور شریف سنٹر میں رقم لینے آنیوالی خاتون غزالہ نسرین بھی انہی حالات میں سخت گرمی اور حبس کی وجہ سے دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہار گئی۔
یہ بھی پڑھیے: پولیس جوانوں کا حوصلہ بڑھانےمحسن نقوی کچے کے علاقے میں پہنچ گئے
ان سینٹرز پر خواتین کئی گھنٹوں تک سخت گرمی میں رقم کے حصول کیلئے ماری ماری پھرتی ہیں جہاں انہیں کئی کئی گھنٹوں تک دھوپ میں کھڑا کیا جاتا ہے۔