یونان کشتی حادثہ: ڈسکہ سے13 افراد کے لاپتہ ہونے کے بعد نیا انکشاف سامنے آگیا

Jun 23, 2023 | 16:21:PM

This browser does not support the video element.

(24نیوز)ڈسکہ میں یونان کشتی حادثہ میں 13 کے افراد کے لاپتہ ہونے کے بعد نیا انکشاف سامنے آ گیا، 20 سے 25 لڑکے ابھی بھی لیبیا میں غیر قانونی طریقہ سے اٹلی جانے والے جیل میں بند ہیں، ڈسکہ کے گاؤں گلوٹیاں کے تین نوجوانوں کی درد ناک ویڈیو سامنے آگئی ۔

ویڈیو میں اُن کا کہنا ہے کہ ہم 6 ماہ سے لیبیا میں زلیل خوار ہو رہے ہیں۔ ڈسکہ میں ہمیں صرف ایک 20 گرام کی روٹی دی جاتی ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ ڈسکہ ایجنٹ بھاگ گئے ہیں اور نہ ہی ہمارا فون اٹھا رہے ہیں۔ ڈسکہ ہمارے ایجنٹ میاں عدنان نے دس دن کا ٹائم دیا تھا اور 27 لاکھ میں ہماری بات ہوئی تھی۔

ضرور پڑھیں:بدقسمت سفر کی داستان ،بدقسمت مسافروں کے نام

ڈسکہ لڑکوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ ہمیں فوری یہاں سے نکالا جائے۔

اہل گاوں  کا کہنا ہے کہ ڈسکہ ایجنٹ اس حادثہ کے بعد ان کو چھوڑ کر غائب ہو گئے ہیں۔  ڈسکہ میں ان لڑکوں کو خارش پڑ چکی ہے 24 گھنٹوں میں ان کو ایک دفعہ کھانا دیا جاتا ہے جبکہ پینے کا صاف پانی انہیں نہین دیا جا رہا ہے۔اہل گاوں نے ان ایجنٹ مافیا کا نام بتانے سے انکار کر دیا .

مزیدخبریں