ووٹ اندراج کی آخری تاریخ 13 جولائی ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان

Jun 23, 2023 | 16:22:PM

(سید نعمان گل) آئندہ عام انتخابات میں ووٹ کے اندراج کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے عوامی رابطہ شروع کردی گئی ہے اور ووٹ کے اندراج کی آخری تاریخ 13 جولائی مقرر کی گئی ہے۔

اس  حوالے سے کراچی کے ضلع وسطی میں الیکشن کمیشن اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کمیونٹی بنیادوں پر عوامی رابطہ مہم کا آغاز کردیا گیا تاکہ شہری ووٹ کا اندراج یا کوائف میں تبدیلی انتخابات سے قبل باآسانی کرواسکیں۔

یہ بھی پڑھیے: نارتھ ناظم آباد کی عوام کو مزید دو بڑے تحفے ملنے والے ہیں، حاظم بھنگوار

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر وسطی کنور شجاعت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شہریوں کا سب سے بڑا مسئلہ ایڈریس کی تبدیلی ہے جسے اب حل کیا جاسکتا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد ہاظم بھنگوارکا کہنا تھا کہ ووٹ کے اندراج یا کسی تبدیلی کیلئے ڈی سی آفس ہر وقت کھلا ہے۔

اس حوالے سے پہاڑ گنج میں ہونے والی تقریب میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر وسطی کنور شجاعت، اسسٹنٹ کمشنر حاظم بھنگوار سمیت اقلیتی برادری اور ٹرانسجینڈرز نے بھی شرکت کی جہاں ووٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔

مزیدخبریں