(ممتاز جمالی) سندھ ہائیکورٹ نے بچوں سے سڑکوں اور چوراہوں پر بھیک منگوانے سے متعلق چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کو بھکاریوں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔
چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی نے کاروائیوں سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔اصغر علی گھانگھرو ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹیکا کہنا ہے کہ 214 بچوں کو ریسکیو کر کے عدالتوں میں پیش کیا گیا۔ جو لوگ بچوں سے بھیک منگوا رہے تھے ان کے خلاف 38 مقامات دائر کیے گئے ہیں۔ مقدمات میں 77 ملزمان کو نامزد کیا ہے جو بچوں معصوم سے بھیگ منگواتے تھے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ قانون کمزور ہونے اور قابل ضمانت دفعات ہونے کی وجہ سے ملزمان با آسانی حاصل کر لیتے ہیں۔ ایسے مافیاز کے خلاف کاروائی جاری رکھیں گے جو بچوں کو غلط کاموں میں استعمال کرتے ہیں۔
عدالت کی چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کو بھکاریوں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کردی گئی۔عدالت نے 22 اگست کو پیش رفت رپورٹ طلب کرلی گئی