(24 نیوز) وزیراعظم شہبازشریف سےچینی وزیر اعظم لی کی چیانگ نے ملاقات کی، سی پیک باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہبازشریف سے فرانس مین چینی ہم منصب لی کی چیانگ کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں سی پیک سمیت دوطرفہ تعلقات، خطے کے مختلف امور، معاشی پہلوؤں اور پالیسیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رواں سال مارچ کے مہینے میں وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد شہباز شریف کی چینی وزیر اعظم سے پہلی ملاقات ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر دفاع خواجہ آصف کی نریندر مودی اورامریکی صدر پر تنقید
وزیراعظم نے پاکستان کی معاشی، جغرافیائی اور نظریاتی استحکام کیلئے چین کے کردار کو سراہا، انہوں نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے متنازعہ علاقے میں جی 20 اجلاس منعقد کرانے کی مخالفت کرنے پر بھی چین کا شکریہ ادا کیا۔