(24 نیوز)عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 10 ڈالر اور پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے کی غیر معمولی کمی واقع ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کمی سے 1919 اونس کا ہوگیا۔
مقامی صرافہ ڈیلرز کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے،فی تولہ سونا گھٹ کر 2 لاکھ 17 ہزار روپے کا ہوگیا ،10گرام سونا 1285 روپےکی کمی سے 1 لاکھ 86 ہزار 43 روپے کا ہوگیا ۔
عالمی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 2550 جبکہ 10 گرام چاندی 2186 پر برقرار ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کے ساتھ ساتھ ڈالر بھی سستا ہو گیا قیمت میں کتنی کمی آئی؟
یاد رہے کہ سونے کی فی تولہ قیمت میں گزشتہ روز 200 روپے جبکہ اس سے ایک روز قبل 1800 روپے کی کمی ہوئی تھی۔