(24 نیوز)تحریک انصاف کے سابق رہنما جمشید چیمہ کو سانحہ 9 مئی میں ملوث ہونے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جمشید چیمہ کو لاہور پولیس نے گرفتار کر لیا ،جمشید چیمہ کے عدالت کی جانب سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے تھے ، پولیس حکام کاکہناہے کہ جمشید چیمہ کو سانحہ 9 مئی میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا ۔
دوسری جانب ایف آئی اے سائبر کرائم نے سوشل میڈیا پر قومی اداروں کے خلاف بیانات کے الزام میں جمشید چیمہ کو طلب کرلیا ،ایف آئی اے کاکہناہے کہ جمشید چیمہ 26 جون کو گلبرگ دفتر میں پیش ہوں ،جمشید چیمہ الزامات پر منطقی جواب جمع کروائیں ،ایف آئی اے کاکہناہے کہ غیر حاضری پر یکطرفہ کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا زبردست اقدام،اپنے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کردی