(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے سابق رہنما جمشید چیمہ کی گرفتاری پر اہلیہ مسرت جمشید چیمہ نے ردعمل بھی سامنے آ گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں مسرت چیمہ نے کہاکہ جمشید چیمہ کو آج پھر گرفتار کرلیاگیا،یہ پریس کانفرنس کرنے والوں کیلئے پیغام ہے کہ آپ سیاست چھوڑ دیں تو بھی آپ سے مال غنیمت والا سلوک جاری رہے گا۔
ان کا کہناتھا کہ مارا حق ہے ہم سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلیں مگر ہمیں اس سے بھی محروم رکھا جارہا ہے، مسرت چیمہ کا مزید کہناتھا کہ پہلے ہمارے ساتھ جیل میں سیاسی قیدیوں کی بجائے جنگی قیدیوں والا سلوک روا رکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو بڑا جھٹکا، سابق خاتون رکن اسمبلی نے رہائی کے بعد پریس کانفرنس کر ڈالی