وزیراعظم شہبازشریف سے برازیل کے صدر لاؤلا ڈی سلوا کی ملاقات، باہمی تعاون پر اظہارِ اطمینان

Jun 23, 2023 | 19:11:PM

This browser does not support the video element.

(24 نیوز) وزیراعظم شہبازشریف سے برازیل کے صدر لاؤلا ڈی سلوا کی ملاقات ہوئی، باہمی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

وزیراعظم کے دورہ فرانس کے دوران برازیل کے صدر لاؤلاڈی سلوا سے ملاقات ہوئی، وزیراعظم نے دفاع سمیت دیگر معمالات میں برزایل کے تعاون کو سراہا۔ دونوں قائدین کی جانب سے ملٹی لیٹرل فورمز پر برزایل اور پاکستان کے تعاون پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت اور فروغ دینے کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کے نئے امکانات پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں: یونان کشتی حادثہ، لیبیا میں بیٹھ کر  نیٹ ورک کو آپریٹ کرنے والے گروہ کا تیسرا ساتھی گرفتار  

وزیراعظم کی برازیل نے برازیل کے صدر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان زراعت کے شعبے میں برازیل کے تجربات سے استفادے کا خواہاں ہے، زراعت کے شعبے میں برازیل کی جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب برازیل کے صدر نے وزیراعظم شہبازشریف اور پاکستان کے عوام کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں باہمی تعاون اور بھائی چارہ کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں