شدید گرمی کے بعد، محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کردی

Jun 23, 2023 | 19:39:PM

(24 نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں شدید گرمی  کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آندھی جھکڑ چلنے اور چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی ۔

تفصیلات کے  مطابق  پاکستان بھر میں گرمی کی شدید کی  لہر  ، اسلام آباد میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ،محکمہ موسمیات کی آج اسلام آباد میں آندھی جھکڑ چلنے  اور چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی  نے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑا دی۔

محکمہ موسمیا ت کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا،اسلام آباد میں دن میں موسم شدید  گرم اور مرطوب  رہے گا،شام یا رات   میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،میدانی علاقوں میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں جھکڑ چلنے کا امکان ہے،خیبرپختونخوا کے بھی  بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور   مرطوب رہے گا ، تاہم مشرقی بلوچستان، شمال مشرقی پنجاب الائی خیبر پختونخوا،کشمیر، چترال، دیر،سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور اور گردو نواح میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، کرم، بنوں، لکی مروت اورکوہاٹ میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات  کے  مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم   شدید گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم اٹک، چکوال، جہلم،راولپنڈی، میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤ الدین میں  شام یا رات کے دوران آندھی  اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، مری، گلیات  اور گر دو نواح میں  شام یا رات کے دوران آندھی  اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہےجبکہ ملتان،بہاولپور،بہاولنگر ،ساہیوال،ڈی جی خان،بھکر اور فیصل آباد  میں  گرد آلود ہوائیں جھکڑ چلنے کا امکان ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہو گیا

محکمہ موسمیات  کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں    موسم گرم اور خشک رہے گا ،مشرقی اور  جنوب مغربی علاقوں میں شدید گرم رہے گا، بعد از دوپہر کے دوران  لورالائی، ژوب، بارکھان، قلات ، خضدار  ، خاران،لسبیلہ اور ملحقہ علاقوں  میں  آندھی اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کی توقع ہے ، سندھ کے بیشتر اضلاع میں    موسم شدید گرم  اور مرطوب      رہے گا، بعد از دوپہر  گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے ، کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں بونداباندی کا امکان ہے ،  کشمیر میں  چند مقا مات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے  جبکہ  گلگت بلتستان میں موسم  شدید گرم  اور خشک رہے گا۔

مزیدخبریں