سمپسنز نے ٹائٹن آبدوز حادثے کی پیشگوئی کر دی تھی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) " سمپسنز" نامی ٹی وی شو نے ایک انوکھی پیشگوئی کی جو کچھ وقت بعد حقیقت بن گئی۔ یہ پیشگوئی وشن گیٹ کے تحت ڈوبنے والی آبدوز کے بارے میں تھی ۔
امریکی کارٹون سیریز دی سمپسنز کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس میں کئی بار مستقبل کے واقعات کی درست پیشگوئیاں کی ہیں۔ ایک بار پھر اس شو کے مداحوں نے دعویٰ کیا ہے کہ دی سمپسنز نے 2006 کی ایک قسط کے دوران ٹائی ٹینک کے ملبے کی جانب جاتے ہوئے تباہ ہونے والی آبدوز ٹائٹن کے بارے میں درست پیشگوئی کی تھی۔
The Simpson predicted the lost titanic submarine #implosion #Titan #Simpsons pic.twitter.com/9xrnuSA5A3
— Isaiah Clark ???? (@itsIsaiahclark) June 23, 2023
شو کی ایک قسط کا موازنہ گمشدہ ہونے والی ٹائٹن آبدوز سے کیا جا سکتا ہے جس کا ملبہ 22 جون کو دریافت کیا گیا تھا۔ مگر شو کی یہ قسط بہت پہلے نشر ہوئی تھی۔شو میں دکھایا گیا بحری جہاز بھی ٹائی ٹینک کی طرح 2 ٹکڑوں میں تقسیم تھا۔پھر ہومر سمپسن کی آبدوز ایک جگہ پھنس جاتی ہے اور بار بار آکسیجن کی کمی کی وارننگ ظاہر ہونے لگتی ہے۔
یہ مشابہت بہت سنسنی خیز ہونے کے باعث لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ " سمپسنز" کی یہ قدرتِ پیشگوئی کافی معروف ہے، جس کے باعث اس خبر نے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔