مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہو گیا

Jun 23, 2023 | 19:53:PM

(24 نیوز) ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.33 فیصد کا مزید اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادوشمار کے مطابق سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 34.05 فیصد تک پہنچ گئی، ایک ہفتے کے دوران 20 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 12 اشیاء کی قیمتوں میں کمی آئی، 19 کی قیمتیں مستحکم رہیں، حالیہ ہفتے 20 کلو آٹے کی قیمت میں  125 روپے کا اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: خریداروں کیلئے اچھی خبر، سونے کی قیمت میں مسلسل پانچویں روز بھی کمی

ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار میں مزید بتایا کہ  آلو 2 روپے اور چینی 3 روپے فی کلو مہنگی ہوئی، دال ماش 6 روپے، زندہ مرغی 5 روپے فی کلو مہنگی ہوئی، چھوٹا گوشت 15 روپے فی کلو، بڑا گوشت 7 روپے فی کلو مہنگا ہوا، دودھ، انڈے، دہی، چاول اور لہسن بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

مزیدخبریں