(24 نیوز)استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے صدر عبدالعلیم خان نے اپنے بیان میں کہا کہ" پوری قوم مل کر پاکستان کیلئے مضبوط معاشی اور سماجی ترقی کی بنیاد تعمیر کرے گی۔"
تفصیلات کے مطابق صدر عبدالعلیم خان کی زیر صدارت منشور کمیٹی کا دوسرے روز بھی اجلاس ہوا ، جس میں زرعی شعبے کی ترقی اور صنعتی پہیہ تیز کرنے کے نکات پر مشتمل تجاویز پر غور کیا گیا ،غربت کا خاتمہ اور جمہوری اقتدار کا فروغ منشور کے اہم نکات میں شامل ہوگا۔
اجلاس میں سیکرٹری جنرل عامر کیانی، سینئر لیڈرز اسحاق خاکوانی، چودھری نوریز شکور ،رانا نذیر احمد خان،ڈاکٹر مراد راس،پیر سعید الحسن شاہ ،منشور کمیٹی کے ارکان میاں خالد محمود اور اجمل چیمہ بھی مشاورتی اجلاس میں شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: شدید گرمی کے بعد، محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کردی
صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار تمام طبقات کی امنگوں کا ترجمان منشور جاری کیا جائے گا،پوری قوم مل کر پاکستان کے لئے مضبوط معاشی اور سماجی ترقی کی بنیاد تعمیر کرے گی۔