ریلوے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کیلئے اربوں روپے فنڈز کی منظوری

Jun 23, 2023 | 21:07:PM

(24 نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، ریلوے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کیلئے اربوں روپے فنڈز اور چینی کی برآمدی مدت میں توسیع کی منظوری دے دی گئی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں چینی کی برآمدی مدت میں توسیع کر دی گئی۔ برآمدی مدت میں توسیع سندھ کی شوگر ملز کے کوٹے کے لیے دی گئی، سندھ کی شوگر ملز 12 جون سے بقایا 32 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرسکیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:  حکومتی کوششیں دھری کی دھری رہ گئیں، مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بری خبر

علاوہ ازیں ای سی سی اجلاس میں پاکستان ریلویز کے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کے لیے 2 ارب 50 کروڑ روپے، صوبوں کو اخراجات پورے کرنے کے لیے 250 ارب روپے کے فنڈز، وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس کے لیے 3 ارب 62 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں مختلف وزارتوں کی ضمنی گرانٹس بھی منظور کیے گئے۔

مزیدخبریں