عرب امارات کاعیدپر 1500قیدیوں کی معافی کے بعد رہائی کااعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں نے عید الاضحی سے قبل 1500 سے زیادہ قیدیوں کو معافی دے کر رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اماراتی سرکاری میڈیارپورٹس کے مطابق حاکمِ دبئی شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے امارت دبئی کی جیلوں سے مختلف قومیتوں کے 650 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
دبئی کے اٹارنی جنرل عصام عیسی الحمیدان نے کہا کہ شیخ محمد کا یہ حکم قیدیوں کے اہل خانہ میں خوشیاں بانٹنے،انھیں ایک نئی زندگی شروع کرنے اور معاشرے میں دوبارہ ضم ہونے کا موقع فراہم کرنے کی خواہش کا مظہر ہے۔متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے بھی عید الاضحی سے قبل 988 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا ہے۔
صدر کا اعلانِ معافی رواداری کی اقدار پر مبنی متحدہ عرب امارات کے انسانی اقدامات کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے،ام القوین کے حکمران شیخ سعود بن راشد المعلا نے بھی جمعرات کے روز "متعدد قیدیوں" کو معاف کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ یواے ای میں شامل امارتوں میں ہر سال رمضان المبارک اور عیدالاضحی سے قبل معمولی جرائم میں جیلوں مں بند سیکڑوں قیدیوں کو معاف کے بعد رہا کیا جاتا ہے۔حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے گذشتہ سال 6 جولائی کو عیدالاضحی سے قبل امارت میں اصلاحی اور تادیبی اداروں سے 505 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا تھا۔