جعلی ایف آئی اے اہلکار بن کر چھاپے مارنے والا ملزم گرفتار

Jun 23, 2023 | 23:25:PM

جعلی ایف آئی اے اہلکار بن کر چھاپے مارنے والا ملزم گرفتار
جعلی ایف آئی اے اہلکار بن کر چھاپے مارنے والا ملزم گرفتار

(24 نیوز) ایف آئی اے نے جعلی ایف آئی اے اہلکار بن کر چھاپے مارنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی ایف آئی اے اہلکار بن کر چھاپے مارنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم نے شکایت کنندہ کو جعلی افسر ظاہر کر کے شہری کے گھر چھاپہ مارا، ملزم نے چھاپے کے دوران شکایت کنندہ کی نشاندہی پر شہری کے موبائل کو قبضے میں لیا۔

یہ بھی پڑھیں: یونان کشتی حادثہ، ایف آئی اے کا انسانی سمگلرز کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

ملزم شاہد عباس کو تکنیکی بنیادوں پر راولپنڈی کے علاقے صدر سے گرفتار کیا گیا، ملزم کے قبضے سے شہری کا موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا، انسپیکٹر اویس احمد نے ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مزیدخبریں