پاکستان تاریخ کی سب  سے بڑی فلم "عمر وعیار : اے نیو بگننگ" کا سنسنی خیز ٹریلر جاری

Jun 23, 2023 | 23:34:PM
 پاکستان تاریخ کی سب  سے بڑی فلم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان تاریخ کی سب  سے بڑی فلم "عمر وعیار : اے نیو بگننگ" کا دھماکہ خیز ٹریلر جاری کردیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق مشہور کردار عمرو عیار کی جادو بھری دنیا کو رنگ بھرنے کیلئے عثمان مختار، صنم سعید، علی کاظمی، عدنان صدیقی، سیمی راحیل، منظر اور دیگر فنکار شامل ہیں۔

ٹریلر کا آغاز حمزہ علی عباسی کی دم دار آواز سے ہوتا ہے اور وہ اعلان کرتے ہیں کہ زمانوں کے اختتام کا آغاز ہوگیا ہے،فلم کی کہانی مختار کے کردار کے گرد گھومتی ہے، ایک عام آدمی جو نارمل سی زندگی گزارتا ہے لیکن پھر اس کے ارد گرد دنیا تبدیل ہوجاتی ہے۔

 
 

واضح رہے کہ فلم "عمرو عیار : اے نیو بگننگ" کی ریلیز کی تاریخ کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا اور ٹریلر سے شائقین کو توقع ہے کہ یہ فلم ایک بلاک بسٹر ثابت ہوگی۔

خیال رہے کہ "عمرو عیار" فلم کی کہانی ہزار سالہ قدیم مسلم ادب "داستان امیر حمزہ" میں شامل اسی نام کے کردار کی کہانی پر مبنی ہے، "داستان امیر حمزہ" کو ایک ہزار سال پرانا اسلامی ادبی نسخہ مانا جاتا ہے جو کہ عربی اور فارسی کے بعد مغل بادشاہوں کے دور میں اردو ادب میں ترجمے کی صورت میں شامل ہوا۔

 "داستان امیر حمزہ" میں متعدد فکشنل جادوئی کرداروں کی کہانیاں شامل ہیں، جن میں "عمرو عیار" کا قصہ بھی شامل ہے، "عمرو عیار" کے کردار کو متعدد ڈراموں اور فلموں میں پیش کیا جا چکا ہے، تاہم پہلا موقع ہے کہ اسی کردار پر پاکستانی فلم بنائی جا رہی ہے۔