وزیراعلیٰ محسن نقوی کا لاہوریوں کو ایک تحفہ، لاہور برج توسیعی پراجیکٹ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) نگران وزیراعلی محسن نقوی کا لاہوریوں کو ایک اور تحفہ، لاہور برج توسیعی منصوبے کا افتتاح کردیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے لاہور برج منصوبے کا افتتاح کر کے لاہوریوں کو ایک اور تحفہ دے دیا، منصوبہ 19 مئی 2021 کو شروع کیا گیا تھا، لیسکو اور ریلوے مسائل کے باعث مسلسل دو سال تاخیر کا شکار رہنے کے بعد نگران وزیراعلی کی انتھک کوشش سے منصوبہ آج 23 جون کو مکمل ہو گیا، لاہور برج کی توسیع کرکے 650 میٹر طویل نیا برج تعمیر کیا گیا، فلائی اوور منصوبے پر ایک ارب سے زائد لاگت آئی، منصوبہ گزشتہ دور حکومت میں مسلسل نظر انداز رہا، لاہور برج کی توسیع کا منصوبہ التوا کا شکار ہونے پر شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلی پنجاب کا ملتان کے ہسپتالوں کا دورہ، علاج کی سہولتوں کا جائزہ
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی انتھک محنت رنگ لے آئی، 3 برس سے زیر التواء منصوبہ چند ماہ میں مکمل ہو گیا، انہوں نے لاہوربرج توسیعی منصوبے کا دورہ کرتے ہوئے برج کی سٹرک کا معائنہ کیا اور اعلی معیار تعمیر کو سراہا۔ لاہور برج توسیعی پراجیکٹ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا جس سے فیروز پور روڈ کے اہم پوائنٹ پر لاہور برج کی توسیع سے ٹریفک کا بڑا مسئلہ حل ہو گیا۔
وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دی گئی کہ لاہور برج کی تکمیل میں گزشتہ حکومت میں تاخیر ہوئی، برج کی توسیع سے یہ برج اب کل 12 لین پر مشتمل ہے اور اس برج میں ڈرینج کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔
افتتاح کے موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ ریلوے، لیسکو و دیگر مسائل کو ہماری حکومت نے ذاتی دلچسپی لے کر حل کیا، یومیہ ایک لاکھ 60 ہزار گاڑیاں کوآمدورفت میں بے پناہ سہولت ملے گی، شہریوں کے قیمتی وقت اور ایندھن کی مد میں یومیہ کروڑوں روپے کی بچت ہو گی، کمشنرو ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا، چیف انجینئر ایل ڈی اے، کنٹریکٹر اور پراجیکٹ کی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈائریکٹر آئی ایم ایف نے پروگرام بحالی کی یقین دہانی کرائی ، وزیراعظم
لاہور برج کے افتتاح کے موقع پر صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، عامر میر، اظفر علی ناصر، منصور قادر، ابراہیم حسن مراد، چیف سیکرٹری، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، ڈپٹی کمشنر، کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا ، ڈی سی رافعیہ حیدر ، سی ٹی او کیپٹن ر مستنصر فیروز ، چیف انجنئیر اسرار سعید ، اے ڈی سی آر عدنان رشید، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔