پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گر گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے سابق ممبر ضلع کونسل اور بنیادی کارکن چوہدری وسیم نےپارٹی کو چھوڑ نے کا اعلان کردیا۔
اوکاڑہ سے تعلق رکھنےوالے پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری وسیم نے ویڈیو بیان میں پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ 9 مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتا۔
سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری وسیم نے 9 مئی کو پوری قوم کی طرف سے یوم سیاہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی محب وطن ملکی اور عسکری تنصیبات کو جلانے والوں کے ساتھ نہیں چل سکتا، افواج پاکستان ریاست اور ملکی سالمیت کی امین ہے