ٹی 20 ورلڈکپ2024،سپر8 میں بڑا اپ سیٹ،افغانستان نے پہلی بارآسٹریلیا کو دبوچ لیا

Jun 23, 2024 | 09:25:AM
 ٹی 20 ورلڈکپ2024،سپر8 میں بڑا اپ سیٹ،افغانستان نے پہلی بارآسٹریلیا کو دبوچ لیا
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ٹی 20 ورلڈکپ2024،سپر8 میں بڑا اپ سیٹ،افغانستان آسٹریلیا سے جیت گیا۔

آسٹریلیا افغانستان کے ہاتھوں پکڑا گیا، ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے سپر 8 کے گروپ 1 میں بڑا اپ سیٹ۔افغانستان نے تاریخ میں پہلی بار آسٹریلیا کو ہرادیا۔کنگسٹن میں 21 رنز سے میدان مارلیا۔ افغانستان کی جیت سےسیمی فائنل کیلئے دلچسپ کہانی بن گئی ہے اور نئی لائن سامنے آگئی ہے۔

آسٹریلیا نے رسکی پچ پر دھوکا دیتے بظاہر 149 رنزکے آسان ہدف کا تعاقب شروع کیا تو پہلے ہی اوور میں خطرناک بیٹر ٹریوس ہیڈ صفر پر نوین الحق کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوگئے۔16 کے اسکور پر کپتان مچل مارش9 بالز پر 12 رنزبناکر نوین الحق اورمحمد نبی کا گٹھ جوڑ بنے،32 کے اسکور پر ڈیوڈ وارنر جب آئوٹ ہوئے توچھٹا اوور جاری تھا اور وارنر8 بالز پر صرف 3 رنزکرکے محمد نبی کاشکار ہوگئے۔ایک بار پھر گلین میکسویل راہ میں تھے۔ان کے ساتھ مارکس سٹوئنز نے اننگ آگے بڑھائی اور اسکور 71 تک لے گئے۔یہاں افغانستان کو گلبدین نائب نے بریک تھرو دیا اور سٹوئنز کو 11 پر آئوٹ کیا۔ٹم ڈیوڈ آتے ہی گلبدین نائب کے ہاتھوں ایل بی ہوگئے۔ریویو پر امپائر کا فیصلہ برقرار رہا۔وہ 2 کرسکے۔

افغانستان نے آسٹریلیا کے 5 کھلاڑی 85 پر آئوٹ کردیئے تھے اور13 واں اوور جاری تھا۔پھر گلین میکسویل کو میتھیو ویڈ نے جوائن کیا۔ اس دوران گلین مکیسویل نے چھکا لگاکر اپنی ہاف سنچری مکمل کی۔آسٹریلیا نے 100 اسکور14 ویں اوور میں مکمل کئے۔106 کے اسکور پر افغانستان  اس وقت خوف سے آزاد ہوگیا،جب سب سے خطرناک بیٹر گلین میکسویل41 بالز پر 59 رنزبناکر گلبدین نائب کی بال پر نوراحمد کے ہاتھوں کیچ ہوگئے،جنہوں نے گلے اور پوائنٹ کے درمیان شاندار کیچ پکڑا۔میکسویل نے3 چھکے اور 6 چوکے لگائے۔

ضرورپڑھیں:مختلف شہروں میں نماز کے اوقات کار

اگلے اوور میں راشد خان نے میھیو ویڈ کو چلتا کیا،ان  کا شاندار کیچکریم جنت نے لیا۔وہ5 کرسکے۔آسٹریلیا کی 7 وکٹیں گرچکی تھیں۔آسٹریلیا کو 24 بالز پر 3 رنز درکار تھے۔میچ مشکل ہوچکا تھا۔111 کے اسکور پر 8 ویں وکٹ پیٹ کمنز کی گری جن کو گلبدین نائب  نے کلین بولڈ کردیا۔9 ویں وکٹ 113 پر گئی۔آشٹن اگر نوین الحق کا نشانہ بنے۔آسٹریلیا کو آخری اوور میں جیت کیلئے 24 رنز درکار تھے۔

افغانستان کی جانب سے نوین الحق نے 20 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔گلبدین نائب نے بھی 20 رنزکے عوض 4 آئوٹ کئے۔راشد خان نے 23 رنزکے عوض قیک قیمتی وکٹ لی۔

 اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے کھلایا،یہاں راشد خان نے واضح اعلان کیا کہ وہ پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے،آسٹریلیا نے ہمارے لئے کام آسان کردیا۔افغان اوپنرز رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زردان نے16 ویں اوور تک 118 رنزکی اوپننگ شراکت قائم کی،یہاں سے تھوڑا قبل انہیں تیز کھیلنے اور مڈل آرڈر کو آخری 5 اوورز میں 40 رنزکرنے کجی ضرورت تھی لیکن وکٹ گرتے ہی لائن لگ گئی اور افغانستان نے 6 وکٹیں 30 رنز کے اندر 25 بالز میں گنوادیں، اس کا تمام تر سہرا پیٹ کمنز کو جاتا ہے۔

جنہوں نے مسلسل دوسری ہیٹ ٹرک بنائی۔ایسا کرنے والے منفرد بائولر بن گئے۔گزشتہ میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف ہیٹ ٹرک کی تھی۔انہوں نے28 رنز کے عوض 3 اور ایڈم زمپا نے 28 رنزکے ساتھ 2 وکٹیں لیں۔رحمان اللہ گرباز 60 اور براہیم زردان51 رنزکے ساتھ نمایاں ہوگئے۔