اسلام آباد: پولیس مقابلےمیں 3 ڈاکو ہلاک، خاتون ڈاکو گرفتار

Jun 23, 2024 | 10:30:AM
اسلام آباد: پولیس مقابلےمیں 3 ڈاکو ہلاک، خاتون ڈاکو گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کشمیر چوک کے قریب پولیس مقابلےمیں 3 ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ خاتون ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد کی حدود میں کشمیر چوک کے قریب پولیس مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 3 کار چور ہلاک ہو گئے اور ان کی ساتھی خاتون زخمی حالت میں گرفتار ہو گئی، 4 رکنی کار چوروں کا گروہ مری سے اسلام آباد داخل ہورہا تھا، کار چوروں کے داخل ہونے کی اطلاع پر پولیس نے ناکہ بندی کی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: محمد زبیر پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے؟

پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پولیس کو دیکھتے ہی کار سوار چوروں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی، جوابی فائرنگ سے تین کار چور موقع پر ہی ہلاک ہوگئے اور ان کی ساتھی خاتون زخمی ہو گئی، زخمی خاتون ڈاکو کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چوروں سے لاہور سے چھینی ہوئی گاڑی ، اسلحہ اور متعددنمبر پلیٹس بھی برآمد ہوئی ہیں۔